اسلام آباد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان میں مالدیپ کی سبکدوش ہونے والی ہائی کمشنر محترمہ فرزانہ ظاہر کی ملاقات

 

18-07-2023
ایوانِ صدر
پریس ونگ
***

اسلام آباد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان میں مالدیپ کی سبکدوش ہونے والی ہائی کمشنر محترمہ فرزانہ ظاہر کی ملاقات

صدر مملکت کا مالدیپ اور پاکستان کے باہمی مفاد کیلئے تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور

دوطرفہ تجارت کو وسعت دینے، مالدیپ کو پاکستانی مصنوعات برآمد کرنے کے وسیع امکانات موجود ہیں، صدر مملکت

پاکستان مالدیپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو دو طرفہ تناظر سمیت سارک، او آئی سی، اقوام متحدہ اور دولت مشترکہ کے فریم ورک میں بہت اہمیت دیتا ہے، صدر مملکت

دونوں ممالک اہم علاقائی اور عالمی مسائل بالخصوص گلوبل وارمنگ سے لاحق خطرات پر یکساں خیالات کے حامل ہیں، صدر مملکت

صدر مملکت کا قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں کی شدت سے نمٹنے کے لیے ممالک کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت پر زور

موسمیاتی تبدیلیوں سے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک دونوں کو یکساں طور پر خطرہ ہے، صدر مملکت

پاکستان اور مالدیپ کو سیاحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

بھارت کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف تفریق اور ان پر ظلم انتہائی تشویشناک ہے، صدر مملکت

عالمی برادری کو بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے مسلمانوں بالخصوص مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

صدر عارف علوی کا سارک کے مقاصد کے حصول کیلئے تنظیم کے احیاء پر بھی زور

اسلامی ممالک کو اسلام فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے، صدر مملکت

صدر مملکت نے سبکدوش ہونے والی ہائی کمشنر کو ان کی مدت ملازمت کی کامیابی سے تکمیل پر مبارکباد دی

صدر مملکت نے پاکستان مالدیپ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے ہائی کمشنر کی کوششوں کو سراہا

***

Daily Askar

Comments are closed.