خیبر پختون خواہ فوڈ سیفٹی ٹیمیں خوازہ خیلہ ، کبل اور مٹہ بازار میں ملاوٹ مافیا کیخلاف سرگرم

خیبر پختون خواہ فوڈ سیفٹی ٹیمیں خوازہ خیلہ ، کبل اور مٹہ بازار میں ملاوٹ مافیا کیخلاف سرگرم

ملاوٹ شدہ دودھ ، غیر معیاری چورن ، مضر صحت گٹکا چھالیہ اور چائنہ سالٹ ضبط کرکے تلف، ناقص صفائی اور ممنوعہ و زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت پر بھاری جرمانے عائد، بہتری کے نوٹسز بھی جاری

 

 

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی انسپکشن ٹیموں نے صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے گزشتہ روز فوڈ اتھارٹی ٹیم سوات اور محکمہ صحت کے افسران کی جانب سے سوات کے علاقے خوازہ خیلہ، کبل اور مٹہ میں مشترکہ کارروائی کی گئی اور کارروائی کے دوران خوراک سے وابستہ مختلف کاروباروں کی جدید مشینری سے لیس موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری سے معائنے کیے گئے اس سلسلے میں ترجمان فوڈ اتھارٹی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ فوڈ سیفٹی ٹیم نے بٹ خیلہ میں کاروائی کی اور
انسپکشن کے دوران دودھ کے دوکان سے سو لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ برآمد کرکے موقع پر تلف کیا گیا اسی طرح دیگر خوردنوش آشیاء کے کاروباروں سے پچاس کلو غیر معیاری چورن ضبط کر کے مالکان پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران کی جانب سے خوراک کے کاروبار سے وابستہ ورکرز کی صحت کا بھی معائنہ کیا اور اُنہیں موذی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ضروری ٹیسٹ کروانے کی پابندی کرنے کی تلقین کی گئی اور ڈینگی کی وبا سے حفاظت کی آگاہی بھی دی گئی مزید تفصیلات کے مطابق مٹہ اور کبل میں بھی فوڈ اتھارٹی ٹیم کی جانب سے کاروائی کی گئی اور بیس کلو مضر صحت گٹکا چھالیہ اور چائنہ سالٹ برآمد کرکے ضبط کر لیا گیا۔ جبکہ ناقص صفائی ، ممنوعہ اور زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے اور بہتری کے نوٹسز بھی جاری کیے گئے ۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ سیفٹی اتھارٹی سوات آصف چمکنی کا کہنا تھا کہ ناقص مضر صحت اور غیر معیاری خوراک کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے عوام سے اپیل ہے کہ وہ غیر معیاری خوراک کے خلاف فوڈ اتھارٹی ٹیمز کا ساتھ دیں تاکہ ایسے عناصر کی حوصلا شکنی ہو جو عوام کی صحت سے کھلواڑ کرنے میں ملوث ہیں ۔اُنہوں نے ناقص خوراک کی نشان دہی کے لئے0946721071 پر شکایت کرنے کی ہدایت بھی کی ۔

Daily Askar

Comments are closed.