ضلع جعفرآباد میں ڈیجیٹائزڈ اور کمپیوٹرائزڈ ریونیو ریکارڈ کا افتتاح۔

 

ضلع جعفرآباد میں ڈیجیٹائزڈ اور کمپیوٹرائزڈ ریونیو ریکارڈ کا افتتاح۔

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو روشن علی شیخ کی موجودگی میں سینئر ریٹائر ریوینیو ماہر حاجی رشید نے جعفرآباد کے ریونیو ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن اور کمپیوٹر ائزڈ ریکارڈ کی دستیابی کے منصوبے کا افتتاح کردیا ۔

۔منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر بلوچستان لینڈ ریونیو انفارمیشن منیجمنٹ سسٹم کے ذریعے ضلع جعفرآباد میں مرکز سہولیات کا قیام عمل میں لایا گیا ہے

۔ ایس ایم بی آر ، بورڈ سیکرٹریز اور دیگر بورڈ آف ریوینیو اسٹاف نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو روشن علی شیخ کی جانب سے مراکز سہولیات سے متعلق بریفنگ۔

۔اس منصوبے پر محکمہ ریونیو 2017 سے کام کر رہا تھا۔

۔زمین کے مینول ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

۔مرکز سہولیات میں کمپیوٹرائزڈ فرد کا اجراء ہوگا ۔

رجسٹری کے اندراج اور فوری کمپیوٹرائز انتقالات کا اجراء بھی ہوگا۔

ڈیجیٹلائز زمینی نقشہ مساوی کا فوری حصول اور عوام کو شکایت کے اندارج کے لئے پورٹل بھی میسر ہوگا

عوام کو مرکز سہولیات کی چھت کے نیچے ون ونڈو آپریشن کے تحت اراضیات کے انتقال سمیت ہر سہولت میسر ہو گی ۔

عوام پٹواری، تحصیلدار اور ریونیو آفیسر کی بجائے براہ راست مرکز سہولیات جا سکتے ہیں ۔

فرد کے جدید نظام سے سروس ڈیلیوری بہتر ہوگی اور پورے عمل میں شفافیت آۓ گی ۔

لینڈ سیکیورٹی ریونیو اور گورننس میں بہتری آئے گی ۔

. اگست کے پہلے ہفتے میں کوئٹہ کی لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کا افتاح کیا جائے گا۔

اگلے مرحلےمیں صوبے کے دیگر اضلاع تربت ، حب اور بلوچستان کے باقی 6 بڑھے اضلاع میں بھی لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ۔

اس نظام کے ذریعہ سہولت اور شفافیت یقینی ہے۔

یہ منصوبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پیشہ ورانہ مہارت کے نئے رجحانات کو متعارف کروا رہا ہے۔

یہ منصوبہ گورننس کی بہتری،لینڈ مارکیٹ کے موثر انتظام اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کا باعث بنے گا

امید ہے کہ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو ترقی کی منزل پر گامزن کرے گا ۔

Daily Askar

Comments are closed.