کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی کی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنر نصیرآباد ڈویژن علی محمد ہانبھی کی زیر صدارت ایریگیشن سسٹم اور پٹ فیڈر اور کھیر تھر کینالز سے غیر قانونی طور پر مشینوں َاورواٹر پمپس کے ذریعے پانی چوری کرنے کے خلاف کاروائی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا.
نصیر آباد 18جولائی:کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی کی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنر نصیرآباد ڈویژن علی محمد ہانبھی کی زیر صدارت ایریگیشن سسٹم اور پٹ فیڈر اور کھیر تھر کینالز سے غیر قانونی طور پر مشینوں َاورواٹر پمپس کے ذریعے پانی چوری کرنے کے خلاف کاروائی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں ڈپٹی کمشنر صحبت پور فیاض علی ڈپٹی کمشنر جعفرآباد نجیب اللہ خان ترین ڈپٹی کمشنر جھل مگسی محمد رمضان پلال ڈپٹی کمشنر کچھی محمد حسین ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد اعجاز سرور سپرنٹینڈنٹنگ انجینئر ایریگیشن انجینئر عبدالحمید مینگل ایکسین پٹ فیڈر کینال غلام محمد بادینی ایکسین ڈرنیج سسٹم غلام مصطفیٰ چانڈیو ایکسین کیرتھر کینال ظفر علی سمیت دیگر ذمہ دارآفیسران نیشرکت کی. اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ایس ای ایریگیشن عبدالحمید مینگل نے بتایا کہ اس وقت پٹ فیڈر کینال میں چھ ہزار کیوسک پانی کی فراہمی کی جاری ہے. سیلاب سے پٹ فیڈر کینال کو کافی نقصان پہنچا تھا. اس کی مرمت اور بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر محکمہ ایر ی گیشن بلوچستان نے اقدامات کیے ہیں. محکمے کے انجینیئرز کی زیر نگرانی میں پانی کی منصفانہ تقسیم کا عمل جاری ہے. اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر نصیرآباد ڈویژن علی محمد ہانبھی نے کہاکہ پٹ فیڈر کینال سے غیر قانونی طریقے سے پانی چوری کرنے والوں کے خلاف کاروائی شروع کی جائے اور جوغیر قانونی واٹر پمپس لگائے گئے ان کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے. تاکہ ٹیل کے زمینداروں تک پانی پہنچایا جا سکے. ہم سب کے فرائض میں شامل ہے ٹیل کے زمینداروں کو خریف کے مو سم میں ان کے حصے کا پانی مہیا کریں. اس لیے فوری اقدامات کیے جائیں. اس سلسلے میں ڈویژنل انتظامیہ کی بھرپور کوشش ہے کہ محکمہ ایریگیشن کی ہر ممکن معاونت کرکے پانی کی تقسیم کو منصفانہ بنایا جائے. ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گء کو وہ اپنے اپنے ضلع میں ایک ٹیم تشکیل دیں جو غیر قانونی طریقے سے پانی چوری کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائے. بجلی کاٹ کر ٹرانسفارمرز بھی اتار لیے جائیں تاکہ پانی چوری کا یہ سلسلہ بند کیا جا سکے۔
Comments are closed.