شانگلہ کے دور افتادہ علاقے تحصیل مارتونگ میں 1122 ریسکیو ریفرل پوائنٹ کا افتتاح کر دیاگیا۔
شانگلہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ کے دور افتادہ علاقے تحصیل مارتونگ میں 1122 ریسکیو ریفرل پوائنٹ کا افتتاح کر دیاگیا۔ عوامی حلقوں کا خیر مقدم۔ دور افتادہ علاقے میں ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی اسٹیشنز کے قیام سے علاقے کے عوام بااسانی مستفید ہوں گے اور ایمرجنسی کی صورت میں علاقہ مکینوں کو فائدہ پہنچے گا اور قدرتی افات،حادثات میں نقصانات کم سے کم ہو جائیں گے۔ترجمان ریسکیو 1122 شانگلہ رسول خان شریف کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صوبائی سیکرٹری ریلیف بحالی و آباد کاری عبدالباسط۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد کی خصوصی ہدایات پر اور صوبائی حکومت کے تعاون سے ضلع شانگلہ کی تحصیل مارتونگ کیلئے ریفرل ایمبولنس سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔افتتاح کے موقع پر اہل علاقہ سمیت سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ڈی ای او ریسکیو شانگلہ ثناء اللہ،ایمرجنسی آفیسر انجینئر شاہ عبدالطیف نے شرکت کی۔ریفرل پوائنٹ میں موجود سروس میں 2 ریفرل ایمبولنسیز بمعہ سٹاف تعینات کیے گئے ہیں۔ریفرل سروس میں آر ایچ سی مارتونگ سے کسی بھی شدید زخمی و مریض کو بہتر علاج معالجے کے ریفرل کیا جائے گا۔ہسپتال ریفرل سروس کی افتتاح پر علاقہ مارتونگ کے عوام الناس نے ریسکو1122 کا شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.