شا نگلہ محکمہ تعلیم شانگلہ کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر شانگلہ سید الحسین نے کہا ہے کہ درس تدریس ایک مقدس پیشہ ہے جو قوموں کی تقدیریں بدلنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اسلئے ٹریننگ مکمل کرنے والے اساتذہ بچوں کی تربیت میں اپنا اہم کردار ادا کریں اورملک و قوم کو ترقی کی شاہراہ پر لگائیں۔
شانگلہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شا نگلہ محکمہ تعلیم شانگلہ کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر شانگلہ سید الحسین نے کہا ہے کہ درس تدریس ایک مقدس پیشہ ہے جو قوموں کی تقدیریں بدلنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اسلئے ٹریننگ مکمل کرنے والے اساتذہ بچوں کی تربیت میں اپنا اہم کردار ادا کریں اورملک و قوم کو ترقی کی شاہراہ پر لگائیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کے روز گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 الپوری میں 9 ماہ کی انڈکشن تربیت مکمل کرانے والے اساتذہ کیلئے منعقدہ اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب سے سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر الپوری اورنگزیب خلیل، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ افیسر اصف علی شاہ اور دیگر نے خطاب کیا۔ سید الحسین نے کہا کہ تعلیم میں ترقی کے بغیر ہم کھبی ترقی نہیں کر سکتے اسلئے نئی نسل کی تعلیم و تربیت اپ اساتذہ کی ذمہ داری ہے۔ سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر الپوری اورنگزیب خلیل نے کہا کہ اساتذہ کی دوران سروس تربیت انہیں نئے نصاب اور تکنیکی طرز پر تدریس کے طریقوں سے روشناس کرانا ہے تاکہ انہیں کوئی مشکلات نہ ہوں۔ انھوں نے کہا کہ واحد قومی نصاب کے تقاضوں کے مطابق پڑھانا ایک بہت ہی اہم ذمہ داری ہے جسے اساتذہ نے دوران تدریس پورا کرنا ہے اسلئے اساتذہ اب تربیت مکمل کرنے کے بعد ایمانداری اور دیانت سے اپنی فرائض انجام دیں اور بچوں کی تعلیم و تربیت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہماری اگلی نسل اچھی اور جدید تقاضوں کے مطا بق تعلیم حاصل کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہمارا ملک ترقی نہ کریں۔ انھوں نے اعلان کیا کہ ٹریننگ کے بعد ہونے والے امتحان میں پہلی تین پوزیشن ہولڈر اساتذہ کو ایوارڈز دئے جائینگے۔ تقریب سے دیگر اساتذہ و شرکاء نے بھی خطاب کیا۔
Comments are closed.