شانگلہ چکیسر پولیس کی بڑی کاروائی،قتل کے ملزم گرفتار،اپنی بیوی اور بھابی کو قتل کرنے والے سفاک ملزم پیر زادہ ولد میرا جان سکنہ ملا بانڈہ چکیسر اور سہولت کار آرزومند کو چکیسر پولیس نے گلی بٹ سے گرفتار کرلیا
شانگلہ (ابرارحسین) شانگلہ چکیسر پولیس کی بڑی کاروائی،قتل کے ملزم گرفتار،اپنی بیوی اور بھابی کو قتل کرنے والے سفاک ملزم پیر زادہ ولد میرا جان سکنہ ملا بانڈہ چکیسر اور سہولت کار آرزومند کو چکیسر پولیس نے گلی بٹ سے گرفتار کرلیا،ایک د وسرے کو طعنے دینے وقتی تکرار پر اپنی بیوی اور بھابی کو ابدی نیند پر سلا دینے والے ملزم پیر زادہ بعد از ارتکاب جرم فرار ہوا تھا۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر شانگلہ سجاد احمد صاحبزادہ نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ایس پی انوسٹی گیشن شانگلہ اجمل خان،ایس ڈی پی او بشام جمعہ رحمان اور ایس ایچ او تھانہ چکیسر فضل الٰہی کو ٹاسک دیا تھا۔قتل کے مقدمہ میں نامزد سفاک ملزم پیر زادہ ولد میرا جان سکنہ ملا بانڈہ چکیسر کو علاقہ گلی بٹ جبکہ مسمی آرزو مند ولد زرین چھاپہ زنی کے دوران گھر سے گرفتار کرلیا گیا۔مبینہ طور پر مسمی آرزومند سکنہ گلی بٹ نے قتل کے مقدمہ میں نامزد سفاک ملزم پیر زادہ کو اپنے گھر میں پناہ دیا تھا۔آرزومند سکنہ گلی بٹ کے خلاف ملزم کو پناہ دینے اور سہولت کاری کے پاداش میں تھانہ کروڑہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا،سہولت کار ملزم کو تھانہ کروڑہ منتقل کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔یاد رہے کہ ملزم پیر زادہ ایک جرائم پیشہ اور عادی سزا یافتہ ہے ان کے خلاف تھانہ چکیسر اور تھانہ الوچ میں بھی مقدمات درج ہوکر سات سال کے سزایافتہ ہے۔قتل کی مقدمہ میں نامزد ملزم پیر زادہ کو تھانہ چکسیر منتقل کرنے صاف وشفاف تفتیش کی جارہی ہے۔۔
Comments are closed.