ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کی ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں 104صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔2لاکھ 33ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر47لاکھ 19ہزارروپے جرمانہ عائد

ملتان
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کی ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں 104صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔2لاکھ 33ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر47لاکھ 19ہزارروپے جرمانہ عائد۔103بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں پولیس اسٹیشنوں کو بھجوادیں۔ ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق 17 جولائی2023 ء کو ملتان سرکل میں 24 بجلی چور وں کو892970روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ڈی جی خان سرکل میں 2بجلی چوروں کو12000روپے جرمانہ عائد،وہاڑی سرکل میں 8صارفین کو 1306843روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں 10 صارفین کو595607روپے جرمانہ عائد،ساہیوال سرکل میں 20صارفین کو 843450روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان سرکل میں 17صارفین کو536000 روپے جرمانہ عائداورمظفرگڑھ سرکل میں 23صارفین کو532245روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔

Daily Askar

Comments are closed.