ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) ریجنل ٹریننگ سنٹرمیں جاری کلاسز کو روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی دی گئی۔ ڈی ایس پی (آپریشنز)موٹر ویز خضر حیات اللہ نے دوران ڈرائیونگ احتیاطی اور حفاظتی تدابیر سے آگاہ کیااور کہا کہ ڈرائیونگ میں سمجھداری اپنائیں اور گاڑی/موٹر سائیکل ہمیشہ اپنی لین میں چلائیں۔

 

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) ریجنل ٹریننگ سنٹرمیں جاری کلاسز کو روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی دی گئی۔ ڈی ایس پی (آپریشنز)موٹر ویز خضر حیات اللہ نے دوران ڈرائیونگ احتیاطی اور حفاظتی تدابیر سے آگاہ کیااور کہا کہ ڈرائیونگ میں سمجھداری اپنائیں اور گاڑی/موٹر سائیکل ہمیشہ اپنی لین میں چلائیں۔ لین ڈسپلن کا خیال رکھیں۔ ٹریفک قوانین پر پابندی کرتے ہوئے لین تبدیل کرتے وقت انڈیکیٹر کا استعمال، ڈسپلن کی پابندی حادثات کے خطرات کو کم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خود بھی پاسداری کریں بلکہ دوسروں کو بھی آگاہی دیں تاکہ سڑک پر رونما ہونے والے ٹریفک حادثات کی شرح میں کمی واقع ہو سکے۔ایڈیشنل چیف انجینئر /پرنسپل ریجنل ٹریننگ سنٹر انجینئر عبدالرحمن نے کہا کہ تربیت دینے کا بنیادی مقصد عمل کرناہے اور قوانین پر عمل کرنے سے ٹریفک حادثات میں کمی واقع ہوگی۔تمام ٹریننگ سیشنز میں شرکاء کو اپنی متعلقہ فیلڈ کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی حالات سے نمٹنے /فرسٹ ایڈ/سی پی آر /روڈ سیفٹی کی تربیت بھی فراہم کی جارہی ہے۔ حالیہ سیشن میں لائن مین گریڈ۔I، سیکیورٹی گارڈز، لائن سپریٹنڈنٹس گریڈ۔IIاور شعبہ جی ایس او /جی ایس سی کے اسسٹنٹ لائن مینوں کو روڈ سیفٹی کی تربیت فراہم کی گئی ہے۔ اس موقع پر ریسیکو 1122کے ٹرینر محمد عمرا ن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر(ایڈمن)ریجنل ٹریننگ سنٹر عاصم علی جاوید بھی موجود تھے۔

Daily Askar

Comments are closed.