ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے،سسٹم کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں کے تحت مالی سال2022-23ء کے دوران ایک ارب29کروڑ روپے کی لاگت سے2ہزار702ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز اپ گریڈ کئے ہیں۔

 

ملتان
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے،سسٹم کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں کے تحت مالی سال2022-23ء کے دوران ایک ارب29کروڑ روپے کی لاگت سے2ہزار702ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز اپ گریڈ کئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسرمیپکو انجینئرمہر اللہ یار بھروانہ کی ہدایات پر یکم جولائی2023؁ء سے 30جون 2023؁ء کے دوران ملتان سرکل میں 22 کروڑ69لاکھ روپے کی لاگت سے مختلف استعدادکار کے519ٹرانسفارمرز کی استعدادکار میں اضافہ کیا گیاہے۔ ڈی جی خان سرکل میں 14کروڑ 14لاکھ روپے سے236، وہاڑی سرکل میں 22کروڑ22 لاکھ روپے کی لاگت سے422، بہاولپور سرکل میں 2کروڑ23لاکھ روپے کی لاگت سے71،ساہیوال سرکل میں 10کروڑ98 لاکھ روپے سے249،رحیم یار خان سرکل میں 8کروڑ22 لاکھ روپے سے204، مظفرگڑھ سرکل میں 21کروڑ43لاکھ روپے سے553،بہاولنگر سرکل میں 22 کروڑ54لاکھ روپے سے 303اور خانیوال سرکل میں 5 کروڑ34لاکھ روپے کی لاگت سے145ٹرانسفارمرز اپ گریڈ کئے ہیں۔ان ٹرانسفارمرز کی تنصیب سے میپکو ریجن کے زیر انتظام علاقوں میں بجلی کی فراہمی بہتر ہو گئی ہے بلکہ کم وولٹیج اور ٹرپنگ کی شکایات کا مکمل خاتمہ ہوگیاہے۔

Daily Askar

Comments are closed.