بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے عظیم سفیر ہیں،وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ٹویٹ
وزیراعظم۔۔۔ٹویٹ
بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے عظیم سفیر ہیں،وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ٹویٹ
اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے عظیم سفیر ہیں،حکومت کی ذمہ داری ہے کہ جب وہ اپنے پیاروں سے ملنے گھر آئیں تو انہیں آسانی اور سہولت فراہم کرے۔منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر انہوں نے آج عارضی رجسٹریشن سسٹم کا آغاز کیا ہے جس سے انہیں چار ماہ تک بغیر کسی رکاوٹ کے اپنا موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستانی ملک کے عظیم سفیر ہیں جو دن رات محنت کرتے ہیں اور مادر وطن کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ جب وہ اپنے پیاروں سے ملنے گھر آئیں
Comments are closed.