نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے سفیر پاکستان کو نیو یارک آنے پر خوش آمدید

0

نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے سفیر پاکستان کو نیو یارک آنے پر خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ وہ وہ تنوع کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں اور اسے امریکی زندگی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ایک مؤثر ذریعہ سمجھتے ہیں۔
انہوں نے ایک پاکستانی امریکن پولیس آفیسر عدید فیاض کو ڈیوٹی کے دوران شہادت پانے پر خراج تحسین پیش کیا۔
نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کی رکن جینیفر راجکمار نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان کی77ویں یوم آزادی کی مبارکباد دی۔
نیویارک پولیس کے پہلے پاکستانی نژاد امریکی ڈپٹی انسپکٹر عدیل رانا نے نیو یارک سٹی گورنمنٹ میں پاکستانی امریکن کی نمائندگی کو اجاگر کیا اور ہر شعبے میں نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے پر زور دیا۔
میئرآفس میں مسلم خواتین سے رابطہ کاری کی افسر عطیہ شہناز نے تحریک آزادی کے دوران محترمہ فاطمہ جناح، بیگم رعنا لیاقت علی، لیڈی ہارون، سلمیٰ تصدق علی جیسی خواتین رہنمائوں کی جدوجہد اور قربانیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پاکستانی تارکین وطن کے ممبران کی مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کیا۔ نفرت پر مبنی جرائم کی روک تھام کے لیے میئر آفس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر حسن نوید نے کہا کہ پرچم کشائی کی تقریب پاکستانی ورثے اور روایات کو تسلیم کرنے کی عکاس ہے ۔ کمشنر مینوئل کاسترو، کمشنر نیویارک شہر برائے امیگرنٹ افیئرز نے اپنے ریمارکس میں امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ، پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن، پاکستانی امریکن لاء انفورسمنٹ سوسائٹی، امریکن کونسل برائے اقلیتی خواتین، پاکستانی امریکن اسکلڈ ویمن آرگنائزیشن، اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن کی خدمات کو سراہا۔
نیو یارک سٹی کے کمشنر برائے بین الاقوامی امور ایڈورڈ مرمیلسٹین نے کہا کہ پرچم کشائی کی تقریب پاکستان کی شاندار تاریخ اور ثقافت اور پاکستانی نیو یارکرز کے اعزاز میں منائی جا رہی ہےجس نے نیویارک شہر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Daily Askar

Comments are closed.