امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے اس امر کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سیاسی استحکام اور اقتصادی ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے پاکستانی امریکیوں اور خاص طور پر نیویارک میں مقیم پاکستانیوں سے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی اور اسے مضبوط قوم بنانے میں بھرپور حصہ لیں ۔
انہوں نےزور دیا کہ پاکستان کی معاونت کرتے رہیں اور پاکستان میں سرمایہ کاری کرتے رہیں۔آپ کے تعاون سے پاکستان میں ایک بہت بڑی مثبت تبدیلی آئے گی۔ آپ پاکستان کی اقتصادی ترقی اور کامیابی کے ساتھ ساتھ پاکستان اور امریکہ کے درمیان پُل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میئر نیو یارک سٹی ایرک ایڈمز اور سٹی کے سینئر حکام کے ہمراہ باؤلنگ گرین میں پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر پاکستانی تارکین وطن کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب کا اہتمام میئر نیو یارک آفس، امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی اور امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ نے کیا تھا۔
سفیر پاکستان مسعود خان اور میئر ایرک ایڈمز نےمل کر امریکہ اور پاکستان کے پرچم لہرائے۔ تقریب میں تقریباً دو سو پاکستانی امریکیوں اور حکام شریک ہوئے۔

Comments are closed.