ڈیرہ مرادجمالی(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں بجلی کی تاریں گھر میں گرنے سے 5 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔ایس ایچ او سٹی سکندر عمرانی کے مطابق علاقہ شرقی میں ٹرانسفارمر جلنے سے بجلی کی تاریں گھر میں گری تھیں۔ایس ایچ او سٹی سکندر عمرانی کا کہنا ہے کہ بجلی کی تاریں گھر میں گرنے سے کرنٹ پھیل گیا اور 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔جاںبحق ہونے والوں میں بہرام ولد محمد ایوب قوم لہڑی ،عبدالحئی ولد عبدالروف قوم شیخ اور اس کی اہلیہ جبکہ دو بیٹے حافظ عبدالعظیم ولد عبدالحئی قوم شیخ ،حافظ عبدالقیوم ولد عبد الحئی قوم شیخ شامل ہیں، تمام افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.