سلیکٹڈ وزیراعلیٰ نے جاتے جاتے صوبے میں انتظامی بحران پیدا کرکے بیڈگورننس کی انتہا کردی،نیشنل پارٹی

ٰکوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سلیکٹڈد وزیراعلیٰ نے جاتے جاتے صوبے میں انتظامی بحران پیدا کرکے بیڈگورننس کی انتہا کردی۔اج اضلاع میں عوام انتظامی مسائل و مشکلات کا شکار ہے۔دوسری طرف بی سی ایس کیڈر اور سیکرٹریٹ کیڈرز کے مابین بھی رنجشیں پیدا ہوسکتی ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ بیوروکریسی کو بحران میں مبتلا کرنے سے صوبہ مکمل طور پر جمود کا شکار ہوگیا ہے۔جب کسی ملک یا صوبے میں انتظامی مسائل جنم لیتا ہے تو وہاں انتشار کو کوئی روک نہیں سکتا۔بلوچستان تو پہلے سے ہی سلیکٹڈڈ وزیراعلی کی نااہلی و ناقص کارکردگی سے انارکی و انتشار سے دوچار ہے۔جس نے مکمل دور اقتدار میں تو نہ کوئی تعمیری کام کیا اور نہ کوئی اقدام ،ان کا دور اقتدار صوبے کی سیاست میں سیاہ تاریخ ہے۔جس نے بدحواسی و غائب ہوکر گزارہی بیان میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے مطابق عدالتی حکم کی پابندی کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ یہ کیس ابھی تک دوبارہ ہائی کورٹ میں چل رہا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ایسے جلد بازی والے فیصلوں اور غیر قانونی آرڈرز سے ہزاروں ملازمین کا مستقبل خطرے میں ہے۔ چیف سیکریٹری بلوچستان اس مسلئے کا حل نکال کر دونوں گروپس کے ساتھ بیٹھ کر مسلئے کا حل نکالے۔ عوام الناس اور ملازمین کو مشکلات سے بچائے۔

Daily Askar

Comments are closed.