کوئٹہ پولیس کی جرائم پیشہ افرادکیخلاف کارروائیاں، 10ملزمان گرفتار

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اشتہاری سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چھینا گیا موٹر سائیکل اور بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن برآمد کرکے 10ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز احمد گورایہ ،ایس ایس پی آپریشن زوہیب محسن کی خصوصی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او نیو سریاب عبدالقادر نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں اشتہاری ملزم فیروز ، جبکہ خالق شہید کے عملے نے واحد کے قبضے سے چھینا گیا موٹرسائیکل اور میر احمد سے 1پسٹل جبکہ رحمت اللہ کو گرفتار کرلیا جو ڈیرہ اللہ یار اور رحمت پور کی پولیس کو مطلوب تھا تھانہ شہید امیر محمد دستی کہ ایس ایچ او نصیب اللہ ناصر نے کاروائی کرتے ہوئے تاج محمد کے قبضے سے 1کلاشنکوف 2میگزین 101راونڈ 1پسٹل 02 میگزین 21راونڈ جبکہ دوسری کاروائی میں نامزد ملزمان محمد احسن ، احسن ،عاقب نعیم ، سردار زبیر احمد اور خدائے رحیم کو گرفتار کرلیا اور تمام گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی۔

Daily Askar

Comments are closed.