تربت، اشتعال انگیز تقریر پر جامع مسجد کے خطیب پر مقدمہ درج

تربت  اشتعال انگیز تقریر کرنے پر مولانا اعجاز احمد کے خلاف مقدمہ درج ہوگیا، ایف آئی آر کے مطابق صلالہ بازار تربت کے جامع مسجد میں گزشتہ جمعہ کو خطیب مولانا اعجاز احمد نے اشتعال انگیز تقریر کی اور ذکری کمیونٹی کے خلاف سخت الفاظ کا استعمال کیا جس کی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی، پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے خطیب کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، ایف آئی آر کے مطابق مولانا اعجاز احمد نے ذکری کمیونٹی کو چیلنج کیا، ذکری اور نمازی کے درمیان تفریق و تعصب ابھارنے کی کوشش کی، براہ راست لڑنے جھگڑنے کی دھمکیاں دیں جس سے ذکری کمیونٹی میں خوف و حراس پھیل گیا ہے اور کسی بھی وقت ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے کا خدشہ ہے، پولیس نے ایف آئی آر چاک کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

Daily Askar

Comments are closed.