گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کی زیرصدارت ہلال احمر پاکستان ضم اضلاع کا اجلاس
اجلاس میں چئیرمین ہلال احمر ضم اضلاع عمران خان، منیجنگ کمیٹی کے اراکین، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر مظہر ارشاد سمیت دیگر کی شرکت
اجلاس میں ہلال احمر ضم اضلاع برانچ کی مجموعی کارکردگی، اغراض و مقاصد، کمیونٹی خدمات سے متعلق تفصیلی بریفنگ پیش کی گئی۔
قدرتی آفات، زلزلہ، سیلاب سمیت مہاجرین کی امداد سمیت ضم اضلاع کی مقامی آبادی کو صحت کی خدمات فراہمی سے متعلق بھی بریفنگ
اجلاس میں ہلال احمر پاکستان ضم اضلاع کی منیجنگ کمیٹی کیلئے 11 اراکین کی نامزدگی کی بھی منظوری دی گئی
انسانی خدمات میں ہلال احمر پاکستان کا ایک بڑا نام و مقام ہے، حاجی غلام علی
دکھی انسانیت کی خدمت میں ہلال احمر کی خدمات قابل ستائش ہیں، حاجی غلام علی
ہلال احمر کار خیر میں لوکل کمیونٹی کو شامل کرے، حاجی غلام علی
ہلال احمر مقامی سطح پر مخیر افراد سے مضبوط روابط قائم کرے، حاجی غلام علی
مقامی سطح پر مخیر افراد اور لوکل کمیونٹی قدرتی آفات میں خدمات و تعاون کیلئے مددگار ثابت ہوتے ہیں، حاجی غلام علی
ہلال احمر تمام ضم اضلاع میں ضلعی و تحصیل سطح پر رضاکارانہ خدمات انجام دینے والوں کی فہرست تیار کرے، حاجی غلام علی
Comments are closed.