صوبائی وزیر صحت اور ڈاکٹرز کی سینئر لیڈرشپ کے درمیان صوبہ بھر میں اتائیوں کے خلاف جہاد بارے تبادلہ خیال
نگران صوبائی وزیر صحت کی پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو صوبہ بھر میں اتائیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت
پنجاب میں اتائی معصوم انسانیت کے ساتھ کھیل رہے ہیں، اتائیوں کی نااہلی کے باعث پنجاب میں کئی معصوم جانوں کا نقصان ہو چکا ہے
شہری اتائیوں بارے شکایت کیلئے براہ راست پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو آگاہ کریں۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم
لاہور18 اگست: نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم سے آپکا کلینک پر ڈاکٹرز کی سینئر لیڈرشپ نے ملاقات کی۔اس موقع پر گیٹس فارما سیوٹیکل کمپنی سے جمن خان، پروفیسر محسن آفتاب، پروفیسر خالد محمود، ڈاکٹر شافیہ طیب، کیپٹن (ر) ارشد ہمایوں، ڈاکٹر شاہد، ڈاکٹر طاہر مجید، ڈاکٹر عبدالرؤف، ڈاکٹر خواجہ ارشد، ڈاکٹر شہریار، ڈاکٹر طارق منیر، ڈاکٹر جاوید میاں اور ڈاکٹر سعید موجود تھے۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم اور ڈاکٹرز کی سینئر لیڈرشپ کے درمیان صوبہ بھر میں اتائیوں کے خلاف جہاد بارے تبادلہ خیال ہوا۔
نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پنجاب میں اتائی معصوم انسانیت کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ اتائیوں کی نااہلی کے باعث پنجاب میں کئی معصوم جانوں کا نقصان ہو چکا ہے۔اس مقصد کیلئے ڈاکٹرز کی سینئر لیڈرشپ کے ساتھ ایک برین سٹارمنگ ہوئی ہے۔ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو صوبہ بھر میں اتائیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ عوام کو اتائیوں سے بچانے کیلئے آگاہی مہم چلا رہے ہیں۔ بدقسمتی کے ساتھ اتائی مریضوں کی سرجریاں بھی کررہے ہیں۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے اتائیوں کے خلاف ایکشن لینا ضروری ہے۔ اتائیوں کے خلاف ایکشن پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ پنجاب میں اتائیوں کے خلاف ایکشن پر ساری ڈاکٹر کمیونٹی متحد ہے۔ اتائی معصوم انسانیت کو اپنی درندگی کا مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں۔ شہری اتائیوں بارے شکایت کیلئے براہ راست پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو آگاہ کریں۔

Comments are closed.