لاہور پولیس کی جانب سے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور قیام امن کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشنز کاسلسلہ جاری

لاہور18اگست: کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس کی جانب سے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور قیام امن کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشنز کاسلسلہ جاری ہے۔ پولیس نے رواں سال میں اب تک3885سرچ آپریشنز کئے ہیں۔ ان سرچ آپریشنز کے دوران99694 گھروں،51804کرایہ داروں اور 424840اشخاص کو چیک کیا گیا۔دوران سرچ آپریشنز196ہوٹلز،60گیسٹ ہاؤسز،97 ہوسٹلز اور 4836 دکانیں چیک کی گئیں اورضابطہ فوجداری 55/109کے تحت کے 3723 اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ اس دوران منشیات کے20جبکہ ناجائز اسلحہ کے 30 مقدمات درج کئے گئے۔ اسی طرح دوران سرچ آپریشنز 41 اشتہاری مجرمان کی گرفتار ی بھی عمل میں لائی گئی۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور کے ہاٹ سپاٹ ایریاز میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ متواتر جاری ہے اور لاہور پولیس عوام کو محفوظ ماحول کی فراہمی کیلئے متحرک ہے۔

Daily Askar

Comments are closed.