نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نے قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی رعایت کا اعلان کردیا

کوئٹہ (این این آئی) نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے صوبے کی جیلوں کے قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی رعایت کا اعلان کردیا۔ جمعہ کو نگراںوزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا اقدام اٹھاتے ہوئے صوبے کی جیلوں کے قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی رعایت کا اعلان کر دیا رعایت کا اطلاق تخریب کاری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث مجرموں پر نہیں ہو گا۔

Daily Askar

Comments are closed.