مولانا ہدایت الرحمن کی نگراں وزیراعظم اور وزیر داخلہ رابطہ، مناصب سنبھالنے پر مبارکباد

گوادر  مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کا نو منتخب نگران وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، گوادر سمیت مکران کے بنیادی مسائل پر خصوصی توجہ کی اپیل، ٹرالرز اور بارڈر سے متعلق نگران وفاقی وزیرِ داخلہ سے بھی رابطہ۔ حق دو تحریک بلوچستان کے قائد مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے نو منتخب نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد کے ساتھ گوادر سمیت مکران کے بنیادی مسائل پر خصوصی توجہ دینے کی اپیل کی ہے جس پر وزیراعظم نے اس متعلق عملی اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ بعد ازاں مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے ٹرالرز اور بارڈر مسائل پر نو منتخب وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان کو ضلع گوادر میں ٹرالرز کی روک تھام اور مکران کے عوام کے بارڈر سے متعلق روزگار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے جس پر وفاقی وزیر نے اس متعلق بہت جلد جامع پالیسی بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

Daily Askar

Comments are closed.