ٹیسکو کا بجلی چوروں کے سرکو بی کے لئے کریک ڈاؤن اور قانونی کاروائیاں تسلسل سے جاری

ٹیسکو کا بجلی چوروں کے سرکو بی کے لئے کریک ڈاؤن اور قانونی کاروائیاں تسلسل سے جاری. وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ اور سیکریٹری پاؤر ڈویژن راشدمحمود لنگڑیال کی ہدایات پر قبائلی اضلاع میں نادہند گان ، کنڈا مافیا ا ور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بلا امتیاز جاری۔ ٹیسکو ٹیموں نے ضلع خیبر میں مختلف مقامات پر بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے درجنوں غیر قانونی بجلی کنکشن پکڑ لئے۔ بجلی چوروں، کنڈا مافیا اور ٹیسکو نادہندگان کے خلاف کامیاب آپریشن میں درجنوں موقع پر گرفتار جبکہ نادہندگان صارفین سے لاکھوں روپے ریکوری بھی کی۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی اضلاع میں چیف ایگزیکٹیو قاضی محمد طاہر کی احکامات پر بجلی چوروں، کنڈا مافیا اور ٹیسکو کے نادہندگان صارفین کے خلاف جاری آپریشن میں ایس ای محمدارشاد فاٹا سرکل پشاور کی ہدایات پر ٹاسک فورس کے اہلکاروں نے ملاگوری، جمرود، شاہ کس اور باڑہ آپریشن کے دوران درجنوں کی تعداد میں کنڈے ہٹا کر بجلی چوروں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کیے۔

Daily Askar

Comments are closed.