چیف انجینئر ٹرانسمیشن اینڈ گرڈزمیپکو چوہدری خالد نذیر نے تمام ایس ڈی اوز کو ہدایت کی ہے کہ رننگ ڈیفالٹرز سے بیچ وائز فہرستوں کے مطابق روزانہ ریکوری کی جائے

چیف انجینئر ٹرانسمیشن اینڈ گرڈزمیپکو چوہدری خالد نذیر نے تمام ایس ڈی اوز کو ہدایت کی ہے کہ رننگ ڈیفالٹرز سے بیچ وائز فہرستوں کے مطابق روزانہ ریکوری کی جائے اور مستقل نادہندگان کے خلاف بھی آپریشن تیز کیاجائے۔ واجب الادا رقم وصول کرنے کے لئے تما م تروسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاولنگر سرکل کے زیر انتظام فورٹ عباس اور مروٹ سب ڈویژنوں کے دورے کے موقع پر ریکوری سٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کو استعمال شدہ یونٹس کے مطابق ریڈنگ /بلنگ ہماری ذمہ داری ہے۔ تمام ایس ڈی اوزبجلی بلوں پر درست اور واضح تصاویر کی اشاعت یقینی بنائیں اور بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم میں عائد کردہ جرمانے وصول کئے جائیں۔ مقدمات کا اندراج کروایاجائے۔انہوں نے تمام ڈویژنل افسران کو ہدایت کی کہ ٹرانسفارمرز اور کھمبوں کی ارتھنگ کی نگرانی کی جائے اور ہفتہ وار رپورٹ ہیڈ کوارٹر بھجوائی جائے۔ صارفین کی شکایات کے بروقت اور فوری ازالے کے لئے شکایات مراکز سرکاری تعطیلات میں بھی کھلے رکھے جائیں اور ان کی روزانہ چیکنگ بھی کی جائے۔ لائن لاسز کی شرح مزید کم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور زیادہ ٹرپ ہونے والے فیڈرز کی مینٹی نینس /لوڈبیلنسنگ کی جائے۔

Daily Askar

Comments are closed.