ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)ہیڈ کوارٹر میں بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم کا ڈیٹا درست اور بروقت تیار کرنے کے لئے تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)ہیڈ کوارٹر میں بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم کا ڈیٹا درست اور بروقت تیار کرنے کے لئے تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی (PITC) کے ڈپٹی ڈائریکٹرز (انفارمیشن ٹیکنالوجی)عمیر سلیم اور جاوید اقبال نے میپکو ریجن کے زیر انتظام آپریشن سرکلوں اور مختلف شعبوں کے افسران کو تربیت دی۔ ٹریننگ سیشن میں چیف انجینئر کسٹمرسروسز جام گُل محمد زاہد نے بھی شرکت کی اور حکومت کے احکامات پر جاری بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف جاری مہم کے اعدادوشمار بارے آگاہی دی۔ سیشن میں میپکو ریجن کے تمام آپریشن سرکلوں کے ڈپٹی کمرشل منیجرز نے شرکت کی اس موقع پر ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی قیصر نقوی، ڈپٹی کمرشل منیجر میپکو ہیڈ کوارٹر محمد سرور انصاری،ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی فرحانہ رشیداور سٹاف آفیسر عرفان محمود صدیقی بھی موجود تھے۔

Daily Askar

Comments are closed.