کراچی: ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کراچی کو سائٹ ایریا میں واقع ایک گودام میں بھاری مقدار میں اسمگل شدہ مضر صحت چھالیہ کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئیں۔جس پر کسٹمز انٹیلی جنس کراچی کے عملے نے ایڈیشنل ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی زیر نگرانی متعلقہ مقام پر چھاپہ مارا اور 11 کروڑ روپے مالیت کی 88,000 کلو گرام سمگل شدہ مضر صحت چھالیہ اپنے قبضہ میں لے لی۔ ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس فیض احمد چدھڑ نے ایڈیشنل ڈائریکٹر و دیگر پر مشتمل ٹیم کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی ، اسمگلنگ ایک ناسور ہے جو ملکی معیشت کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین FBR کی خصوصی ہدایات کے مطابق اسمگلنگ کا جڑ سے خاتمہ کریں گے اور ملکی معیشت مضبوط بنانے کیلئے کسٹم ڈیوٹی و دیگر محصولات کو بڑھایا جائے گا۔
Comments are closed.