ضلعی انتظامیہ جھل مگسی نے منافع خور و گرانفروشی کرنے والے تاجروں کے خلاف سخت کاروائی کا آغاز کر دیا ہے

ضلعی انتظامیہ جھل مگسی نے منافع خور و گرانفروشی کرنے والے تاجروں کے خلاف سخت کاروائی کا آغاز کر دیا ہے اس سلسلے میں
آج بروز سوموار اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ محمد صادق کبدانی نے تحصیلدار گنداواہ ہادی بخش پہوڑ ، (رسالدار میجر) لیویز فورس عبدالحکیم ابڑو ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گنداواہ ظہیر احمد جمالی کے ہمراہ ضلعی ہیڈکوارٹر گنداواہ و مضافات کے تجارتی مرکز مین بازار گنداواہ کا سرپرائز دورہ کیا ۔
اس موقع پر انھوں نے کریانہ سٹور ، گوشت ، سبزی ، فروٹ ، ہوٹلز کی صفائی و ستھرائی اور پرائس لسٹ کا جائزہ لیا اور عوامی شکایات پر منافع خور ، گرانفروش اور خود ساختہ مہنگائی کرنے والے تاجر اور پرائس کنٹرول کمیٹی کی مرتب کردہ نرخ نامہ کی پابندی نہ کرنے والے تاجروں پر بھاری جرمانہ عائد کرکے سخت سے کارروائی عمل میں لانے کی وارننگ جاری کردیں ۔

اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ محمد صادق کبدانی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں مصنوعی و خود ساختہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے تاجر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں گرانفروشی و خود ساختہ مہنگائی کرنے والے تاجروں کے خلاف آئندہ بھی گرینڈ آپریشن کرکے سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی انھوں نے کہا کہ گنداواہ کی تاجر برادری خودساختہ مہنگائی سے گریز کریں سرکار کی جانب سے مقرر کردہ پرائس لسٹ کے مطابق سستے اور مناسب داموں اشیاء خوردونوش و دیگر سامانِ فروخت کریں گرانفروشی و خود ساختہ مہنگائی کرنے والے تاجر کسی قسم کی رعایت و رحم کے مستحق نہیں ہیں تمام تجارتی مراکز بالخصوص ہوٹلز کی صفائی و ستھرائی کا خاص خیال رکھنے کیساتھ تجاوزات سے بھی گریز کریں مزید انھوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ منافع خور،خودساختہ مہنگائی ، گرانفروشی اور پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے مقرر کردہ نرخ نامے کی پابندی نہ کرنیوالے والے تاجروں کی بروقت نشاندھی دفتر ھذا کو کروائیں تاکہ آئندہ بھی انکے خلاف باضابطہ طور پر قانون کے مطابق جلد از جلد کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

Daily Askar

Comments are closed.