نیشنل فلم ایوارڈز؛ عالیہ بھٹ نے دوبارہ اپنی شادی کی ساڑھی پہن لی
دہلی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے نیشنل فلم ایوارڈز کے موقع پر دوبارہ اپنی شادی کی ساڑھی پہن لی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں 69ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عالیہ بھٹ کو سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ‘گنگو بائی کاٹھیاواڑی’ میں ان کی زبردست اداکاری کے لیے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
جیسے ہی عالیہ بھٹ کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تو رنبیر کپور نے اہلیہ کی کامیابی پر فخر کرتے ہوئے اپنے موبائل فون میں ویڈیو بنا کر اُن خوبصورت لمحات کو قید کرلیا۔
عالیہ بھٹ نے اپنی کامیابی کے موقع پر ایک بار پھر سے اپنی شادی کی ساڑھی زیب تن کی جبکہ اُن کا اسٹائل شادی والے دن سے بالکل مختلف تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ عالیہ بھٹ نے اداکارہ کریتی سینن کے ساتھ بہترین اداکارہ کا نیشل ایوارڈ مشترکہ طور پر اپنے نام کیا، کریتی سینان کو فلم ’میمی‘ جبکہ الو ارجن کو ’’پشپا : دی رائز‘ کی پرفارمنس پر بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
’آر آر آر‘ کو بیسٹ پاپولر فلم کا ایوارڈ ملا جبکہ شریا گوشل کو بہترین خاتون پلے بیک سنگر کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔
’روکٹری : دی نمبی ایفیکٹ‘ کو بہترین فلم کا ایوارڈ ملا جبکہ پنکج ترپاٹھی کو ’میمی‘ کے اندر بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ ملا تھا۔
Comments are closed.