آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس فیڈرل سیکریٹیریٹ ایمپلائز کور کمیٹی کے سمیت تمام سیکریٹیریٹ ایمپلائز کا مشترکہ احتجاج کیو بلاک وزارت خزانہ کے سامنے ھوا جس میں اگیگا خیبر پختونخواہ اور اگیگا پنجاب کے قائدین سمیت سر کاری ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس فیڈرل سیکریٹیریٹ ایمپلائز کور کمیٹی کے سمیت تمام سیکریٹیریٹ ایمپلائز کا مشترکہ احتجاج کیو بلاک وزارت خزانہ کے سامنے ھوا جس میں اگیگا خیبر پختونخواہ اور اگیگا پنجاب کے قائدین سمیت سر کاری ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی
احتجاجی شرکاء نے شدید نعرے بازی کی اور رحمان علی باجوہ چیف کوآرڈینیٹر اگیگا پاکستان سمیت اگیگا رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف بھر پور احتجاج کیا گیا اور تمام گرفتار شدگان کی رہائی کامطالبہ کیا
احتجاج میں حکومت پنجاب کی جانب سے پینشن اصلاحاتی پالیسی جو کہ سرکاری ملازمین دشمن پالیسی پر مشتمل ھے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا
احتجاجی شرکاء نے رحمان علی باجوا سمیت دیگر رہنماؤں کی غیر قانونی گرفتاری کی پر زور الفاظ میں مذمت کی
تمام احتجاجی شرکاء وزارت خزانہ کے سامنے سے ریلی کی صورت میں نعرے بازی کرتے ہوئے سیکریٹیریٹ چوک میں پہنچے اور شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ رحمان علی باجوا سمیت تمام رہنماؤں کو فل فور رہا کیا جائے

اجلاس میں اگیگا فیڈرل کی جن تنظیموں اور ایسوسی ایشنز کے قائدین نے شرکت کی ان میں لیبر یونیٹی آف آئیسکو لیبر یونین سی ڈی اے ، پاک پی ڈبلیو ، پاکستان ریلویز تمام یونینز ، پاکستان پوسٹ آفس ، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن ، پاکستان سپورٹس بورڈ ، اسٹیٹ آفس، علامہ اقبال یونیورسٹی، قائد اعظم یونیورسٹی، ریڈیو پاکستان، نیشنل سیونگز، تمام ٹیچر ایسوسی ایشنز، کالجز ٹیچر ایسوسی ایشنز، اور فیڈرل سیکریٹیریٹ ایمپلائز کور کمیٹی کے ممبران سمیت سیکریٹیریٹ کی بڑی تعداد میں ملازمین نے شرکت کی واضح رہے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان غیر سیاسی الائنس ھے اور اپنا حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہو گی واضح رہے کہ یہ احتجاج رحمان علی باجوا سمیت تمام گرفتار شدگان کی رہائی تک جاری رہے

Daily Askar

Comments are closed.