کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر) سعد بن اسد کی زیر صدارت کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے نظام کی بہتری، غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کے خاتمے اور اہم شاہراوں سے پارکنگ شفٹنگ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ منظور احمد ،ایس ایس پی ٹریفک سٹی سرکل ملک جاوید ،انجمن تاجران کے صدر رحیم کاکڑ اور جنرل سیکرٹری یاسین مینگل کے علاو¿ہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے آفیسر ،اسپیشل مجسٹریٹ اور دیگر نے نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شاہراہ اقبال ،جناح روڈ اور سورج گنج بازار سے تمام موٹر سائیکل پارکنگ اسٹینڈز کو سرکلر روڈ پارکنگ پلازہ منتقل کردیا جائیگا۔شاہراہ اقبال اور جناح روڈ کے شاپنگ مالز جنرل سٹورز اور تمام بینکوں کے ملازمین اپنی موٹر سائیکل سرکلر روڈ پارکنگ میں کھڑے کریں۔اس حوالے سے خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی ہوگی۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، ٹریفک پولیس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن پر مشتمل ایک آپریشن ٹیم تشکیل دی گئی جو شہر میں ٹریفک کے نظام کی بہتری اور ٹریفک جام کے مسائل سے نمٹنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کاروائی کریگی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہاکہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے نظام کی بہتری کے لیے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے اس سلسلے میں اہم شاہراہوں پر پارکنگ اور سٹینڈز کے خلاف کارروائی میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔انہوں نے دکانداروں اور بینک کے ملازمین اپنی گاڈیاں اور موٹر سائیکل سرکلر پارکنگ پلازہ میں کھڑی کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کے مسائل میں کمی واقع ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے مسائل سے ٹمٹنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے محترک ہیں۔عوام ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بناتے ہوئے ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
Comments are closed.