ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن ( ر ) جمیل احمد کی خصوصی ہدایت پر ضلع پشین میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے پشین کے تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں موبائل گشت

پشین: ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن ( ر ) جمیل احمد کی خصوصی ہدایت پر ضلع پشین میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے پشین کے تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں موبائل گشت اور اسنیپ چیکنگ کی گئی اسسٹنٹ کمشنر حرمزئی بہرام سلیم کی نگرانی میں لیویز فورس نے حرمزئی کے مختلف مقامات پر ناکے لگاکر اسنیپ چیکنگ کی لیویز فورس حرمزئی نے حرمزئی تا قلعہ عبداللہ روڈ سمیت حاجیزئی اور گانگلزئی روڈ پر پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ کی۔ اسسٹنٹ کمشنر پشین ارسلان چوہدری کا لیویز نفری کے ہمراہ رات گئے پشین شہر اور گردونواح میں موبائل گشت کرتے رہے اور مختلف مقامات پر اسنیپ چیکنگ کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں سے سیاہ پیپرز اتار دیئے۔اسسٹنٹ کمشنر کاریزات دھیرج کالرا کی نگرانی میں لیویز فورس خانوزئی نے اسنیپ چیکنگ کرتے ہوئے رنگ برنگے شیشوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا۔

Web Desk

Comments are closed.