کوئٹہ :۔صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کوئٹہ پریس کلب میں ملکی صورتحال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ افغانستان سے پاکستان نے دہشت گردوں کی تفصیلات شئیر کردی ہیں پاکستان نے افغانستان کی سرزمین استعمال کرنے والے دہشتگردوں کے مکمل کوائف پاکستان دشمن سرگرمیوں کی تفصیلات بھی دی ہیں ایک ہمسایہ برادر اسلامی ملک کی حیثیت سے افغانستان کو اسکا مثبت جواب دیتے ہوئے پاکستان کو مطلوب دہشت گرد ہمارے حوالے کرنے چاہیئں پاکستان کی افغانستان سے اور طالبان سے تعلقات کا تقاضہ بھی یہی تھا لیکن افغانستان میں موجود بااثر شرپسند عناصر نے اس پر جلتی ہوئے تیل کا کام کرنے کا شرانگیز منصوبہ بنایا ہے پاکستان میں حساس نوعیت کے معاملات میں ایسی شرانگیز اور دہشتگردی کی جائے جس کا الزام پاکستان کے اداروں پر لگایا جاسکے پاکستان دنیا بھر میں ہر قسم لی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے لیکن کسی نے بھی پاکستان کے اداروں کو بدنام کرنے کے لئے کوئی حرکت کی تو انہیں منہ توڑ جواب دیا جائے گا ہمارے بھائی چارے کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ہم نے کسی کی بھی جارحیت اور بالا دستی کبھی قبول نہیں کی بھارت کی جارحیت کا ایسا منہ توڑ جواب دیا تھا کہ بھارتی مائیں اپنے بچوں کو پاکستان کے نام سے ڈراتی ہیں بالاکوٹ میں بھارتی جارح طیاروں کی درگت اور ابھی نندن کی چائے کی پیالی کی گرمی انہیں اب بھی محسوس ہورہی ہے ہم نے تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کا تہیہ کیا ہوا ہے اس کے بعد تمام افغان مہاجرین کی واپسی ہوگی۔ افغانستان میں موجود سنچکریز براہ راست پاکستان کی سیکورٹی کیلئے مستقل خطرہ بن چکے ہیں، جہاں سے دہشتگردی کرتے ہیں جن کے ساری منصوبہ سازی ہوتی، بلوچستان کا ژوب کے علاقے سے متصل افغانستان کی سرزمین پر ایک منظم منصوبہ بنایا گیا ہے کہ پاکستان میں تخریب کاری کی جائے اس لئے جو ٹارگٹ کیاگیا ہے وہ چمن کا احتجاجی دھرنا ہے، منصوبے کے مطابق دھرنے کو ٹارگٹ کیا جائے گا اور اس کا الزام پاکستان کے سیکورٹی اداروں پر ڈالا جائے گا۔اور اس منصوبے کا مقصد عوام اور ریاست اور سیکورٹی اداروں کے درمیان خلیج بڑھانا ہے، پاکستان کے دفتر خارجہ نے دہشتگردوں کے حوالے سے افغان سر زمین پر موجود سنچکریز کی تفصیل ایک ڈریسے کی شکل میں افغان طالبان حکومت کیساتھ شیئر کیا ہے۔ جس کے مطابق تمام رپورٹ کی تفصیل اس میں دی گئی ہے۔ بد قسمتی سے اس حوالے سے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے، نگران حکومت کی کوشش ہے کہ دسمبر تک ہم تمام غیر قانونی افغان تارکین وطن کو واپس بھیجے، اس کے بعد باقی افغان تارکین وطن کو بھینے کیلئے ٹائم فریڈ کا اعلان کریں گے چونکہ افغانستان میں اب خانہ جنگی ختم ہوچکی ہے۔ تمام افغان باشندوں کو افغانستان جاناپڑے گا ہماری افغان عبوری حکومت سے اپیل ہے کہ دہشتگردی کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے سنکچریز کو ختم کریں، پاکستان کو دہشتگرد حوالے کریں، اور افغان تارکین وطن کی واپسی اور ان کی باعزت آباد کاری کو یقینی بنائے،اس کے ساتھ ہی دہشتگردوں کے سہولت کار جو انہیں پناہ دیتے ہیں کھان پہنچاتے ہیں سواری فراہم کرتے ہیں اور انٹیلیجنس رپورٹ کے مطابق کچھ مدارس میں پانچ دن تک دہشتگردوں کو رکھتے ہیں کو وارننگ کرتے ہیں کہ سہولت کاری کسی بھی شکل میں برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments are closed.