بولان مائننگ کمپنی کے 22 عارضی ملازمین میں مستقلی کے آرڈرز تقسیم کردیئے گئے

کوئٹہ: 17نومبر۔بولان مائننگ کمپنی کے 22 عارضی ملازمین میں مستقلی کے آرڈرز تقسیم کردیئے گئے۔مقامی افراد کو روزگار فراہم کرنا بی ایم ای کی اولین ترجیح ہے۔۔۔۔خاور قریشی بولان مائننگ انٹر پرائیز BME کا ایک اور اہم کارنامہ بائیس عارضی طور پر کام کرنے والے ملازمین کو مستقل کردیا گیا۔بی ایم ای خضدار آفس کے منیجر خاور قریشی، ایڈمسنٹریشن آفیسرز شاکر صاحب، عبدالباقی رند، کوالٹی کنٹرول آفیسر وقاص احمد نے ایمپلائیز یونین کے صدر عبدالغنی گنگو و دیگر کی موجودگی میں عارضی ملازمین میں مستقلی کے آرڈرز تقسیم کیئے۔۔اس موقع پر کمپنی منیجر خاور قریشی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بولان مائننگ کمپنی نے علاقے کے عوام کی فلاح و بھبود اور مقامی بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیئے ہر ممکن کوشش کی ہے۔۔کمپنی میں اس وقت بڑی تعداد میں مقامی ملازمین اور مزدور خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔یہ بات باعث اطمینان ہے کہ مقامی افراد نے ہمیشہ کمپنی اور کمپنی کے مفادات کی نگہبانی کی ہے۔۔مقامی افراد کے مثبت رویہ کی وجہ سے آج سینکڑوں افراد کے گھر کے چولھے جل رہے ہیں۔انہوں نے 22 عارضی ملازمین کی مستقلی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ وہ مستقلی کے بعد مزید بہتر انداز میں خدمات سر انجام دیں گے۔۔دیریں اثناء بی ایم ای ایمپلائیز یونین کے صدر عبدالغنی گنگو و دیگر عہدیداروں نے کمپنی کے دیرینہ عارضی ملازمین کو مستقل کرنے پر بی ایم ای کے ریجنل منیجر اور خضدار کے منیجر و دیگر آفیسرز کا شکریہ ادا کیا۔

Web Desk

Comments are closed.