صحت دشمن عناصر کیخلاف اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے بلاتعطل آپریشنز

6

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

اسلام آباد، 18 نومبر 2025

اسلام آباد: ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی قیادت میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے رات گئے ملاح روڈ، بنی گالا میں بڑی کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران ملاوٹی دودھ بنانے کا کارخانہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

چیکنگ کے دوران ٹیم نے 15 ہزار لٹر تیار دودھ، 1200 کلوگرام بناسپتی گھی، 2500 کلوگرام سکم ملک پاوڈر اور 5 کلوگرام دیگر کیمیکل برآمد کیے۔ ملاوٹی دودھ اور اجزاء کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے مطابق، 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور دو افراد کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے ارد گرد گھروں یا فارم ہاؤسز میں کسی بھی خوراک سے منسلک کارخانے کی معلومات فوری رپورٹ کریں۔

ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے کہا کہ وفاق میں معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، اور ملاوٹ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کا عملی نفاذ کیا جا رہا ہے۔

Web Desk

Comments are closed.