سویٹ ہوم گلگت میں بچوں کے لیے تحائف کی خصوصی تقسیم، معاون خصوصی اطلاعات نے شرکت کی

4

گلگت، 18 نومبر 2025

 گلگت: سویٹ ہوم گلگت میں بچوں کے لیے موصول ہونے والے تحائف کی تقسیم کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ تقریب کے دوران معاون خصوصی نے بچوں سے ملاقات کی، تحائف پیش کیے اور روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایمان شاہ نے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور سویٹ ہوم میں فراہم کی جانے والی تعلیمی و تربیتی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچوں کی معیاری نگہداشت اور بہتر تربیت کے لیے ایسے ادارے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر بچوں نے خوشی کا اظہار کیا اور مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔ سویٹ ہوم گلگت کی انتظامیہ نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی بچوں کی بہبود اور شخصیت سازی کے لیے اس نوعیت کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

Web Desk

Comments are closed.