اساتذہ کے بچوں کے لیے 50 فیصد اسکالرشپ: وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا کا اہم اقدام

7

گلگت، 18 نومبر 2025

گلگت بلتستان: صوبائی وزیر تعلیم و سینئر رہنما غلام شہزاد آغا نے گرین ایج کالج کا دورہ کیا اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور کالج کے درمیان اساتذہ کے بچوں کے لیے 50 فیصد اسکالرشپ پر ایم او یو پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کے تحت 20 بچوں کو بی ایس نرسنگ سمیت دیگر میڈیکل شعبوں میں اسکالرشپ فراہم کی جائے گی۔

وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کالج کے لیبارٹریز اور دیگر شعبے معیار کے لحاظ سے بہترین ہیں اور اس نوعیت کا اقدام گلگت بلتستان کے تعلیمی معیار کو بلند کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

گرین ایج کالج کے ڈائریکٹر انجینئر امتیاز احمد نے صوبائی وزیر تعلیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ طے پانے والا ایم او یو ایک سنگِ میل ثابت ہوگا اور مستقبل میں بھی دونوں اداروں کے درمیان تعاون جاری رہے گا۔

Web Desk

Comments are closed.