اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں خوراک کی حفاظت کے لیے بڑے آپریشنز

5

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

اسلام آباد / پشاور: خوراک میں ملاوٹ اور معیار کی خلاف ورزی کے خلاف اسلام آباد اور خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے مؤثر کارروائیاں جاری رکھیں۔

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی قیادت میں رات گئے ملاح روڈ، بنی گالا میں ملاوٹی دودھ بنانے والے کارخانے کو رنگے ہاتھوں سیل کیا گیا۔ کارروائی کے دوران تقریباً 15 ہزار لیٹر دودھ، 1,200 کلوگرام بناسپتی گھی، 2,500 کلوگرام سکم ملک پاوڈر اور 5 کلوگرام دیگر کیمیکل ضبط کر کے تلف کیا گیا۔ اس سلسلے میں دو افراد گرفتار اور چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے شہریوں سے اپیل کی کہ خوراک سے منسلک کسی بھی مشکوک کارخانے کی اطلاع فوری دیں تاکہ محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

اسی طرح خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے پشاور میں یکم اکتوبر سے اب تک 1,582 کاروباروں کے معائنے کیے۔ کارروائیوں کے دوران 6,760 لیٹر/کلو ناقص اور مضر صحت خوراک تلف کی گئی جبکہ 590 کاروباروں کو لائسنس جاری کیے گئے اور متعدد کاروباروں پر لاکھوں روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ڈائریکٹر جنرل واصف سعید نے واضح کیا کہ ملاوٹ کرنے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہوگی اور عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

Web Desk

Comments are closed.