بلوچستان: مچھ کے قریب سوئی سدرن گیس کی ٹرانسمیشن لائن کا مرمتی کام مکمل
عسکر انٹرنیشنل
کوئٹہ / مچھ: سوئی سدرن گیس کمپنی نے مچھ کے قریب اپنی ہائی پریشر ٹرانسمیشن لائن میں پڑے شگاف کی مرمت مکمل کر لی ہے۔
کمپنی کے تکنیکی عملے نے 18 انچ قطر کی QPCEP پایپ لائن کی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے دن رات کام کیا اور کامیابی کے ساتھ مرمتی کام مکمل کیا۔
تاہم، سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر گیس کی فراہمی بدھ، 19 نومبر کی صبح سے بحال کی جائے گی تاکہ صارفین کو محفوظ اور مستحکم فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
Comments are closed.