لاہور 18 دسمبر (نمائندہ عسکر): پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور کے زیر اہتمام جیلانی باغ میں جاری سالانہ گل داؤدی نمائش پیر کو اختتام پذیر ہو گئی ہے۔پی ایچ اے کے ترجمان کے مطابق 4 دسمبر کو شروع ہونے والی اس سالانہ نمائش میں گل داؤدی کی 50 سے زائد اقسام کے دیدہ زیب پھول رکھے گئے تھے۔ نمائش کے مقام کو 35,000 سے زائد پھولوں کی مدد سے سجایا گیا تھا۔نمائش کے دوران پی ایچ اے کی جانب سے کٹ فلاور مقابلہ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی، کنیئرڈ کالج اور نیشنل کالج آف آرٹس کی طالبات نے حصہ لیا۔ڈائریکٹر جنرل محمد طاہر وٹو نے نمائش کے انعقاد میں انتظامی کمیٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ گل داؤدی کی نمائش کی کامیابی کا سہرا ان کی انتھک محنت کو جاتا ہے۔
Comments are closed.