پولیس کاسماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، رواں سال قمار بازوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران
1447مقدمات درج، 5907ملزمان گرفتار،02کروڑ 76لاکھ سے زائد کی ریکوری کی گئی۔سی سی پی او لاہور گرفتار شدگان میں اے کیٹگری کے4788اوربی کیٹگری کے17171اشتہاری مجرمان جبکہ اے کیٹگری کے6321اوربی کیٹگری کے11972ٹارگٹ آفینڈرز شامل ہیں۔بلال صدیق کمیانہ قمار بازی سمیت جرائم کے دیگر اڈوں کے خلاف منظم کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے جرائم میں کمی قانون شکن عناصر کی سرکوبی سے ہی ممکن ہے، فیلڈ افسران جرائم کے تدارک کیلئے ایک ٹیم کے طور پرکام کریں۔سی سی پی او لاہور
لاہور18 دسمبر (نمائندہ عسکر) : کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرلاہوربلال صدیق کمیانہ نے کہاہے کہ پولیس کاسماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔رواں سال قمار بازوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران1447مقدمات درج، 5907ملزمان گرفتار،02کروڑ 76لاکھ سے زائد کی ریکوری کی گئی۔اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف 10576مقدمات درج کرکے10728ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہاکہ گرفتار ملزمان سے6757کلو سے زائد چرس،158کلو سے زائد ہیروئن،59کلو سے زائد آئس،331کلو گرام سے زائد کی افیون جبکہ147329لیٹر شراب برآمد کی گئی اوراشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیوں میں 21959اشتہاری مجرمان جبکہ 18293ٹارگٹ آفینڈرز کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ گرفتار شدگان میں اے کیٹگری کے4788اوربی کیٹگری کے 17171اشتہاری مجرمان جبکہ اے کیٹگری کے6321اوربی کیٹگری کے11972ٹارگٹ آفینڈرز شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ ناجائز اسلحہ کے 9510مقد مات درج،9510ملزمان گرفتار، 581رائفلز،446گنیں،8324پسٹل جبکہ122788گولیاں برآمد کی گئیں۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہاکہ ون ویلنگ کے 4996مقدمات درج 5261ملزمان گرفتار، کرایہ داری ایکٹ کے5866مقدمات درج،15676ملزمان گرفتار جبکہ پتنگ بازی کے5310مقدمات درج کر کے5354ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔ سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ نے کہاکہ ناجائزاسلحہ،پتنگ بازی، ون ویلنگ میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ لاہور پولیس کے فرنٹ لائن سولجرز جرائم پیشہ عناصرکے خلاف دن رات مصروف عمل ہیں۔
Comments are closed.