چیف سیکریٹری سندھ سے صوبائی الیکشن کمشنر کی ملاقات ، عام انتخابات کے لئے انتظامات کا جائزہ

انتخابات کے پر امن انعقاد کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد فخر عالم الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کے لیے تمام تیاری مکمل یے۔ صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ

کراچی 18 دسمبر (نمائندہ عسکر): چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد فخر عالم سے سندھ میں نئی۔ تعینات صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ  کی ملاقات، ملاقات میں  آئندہ عام انتخابات میں انتظامات کےحوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گی۔چیف سیکریٹری سندھ نے صوبائی الیکشن کمشنر کو بتایا کے حکومت سندھ کی جانب سے الیکشن کے پر امن انعقاد کے لئے تمام تیاریاں کی گئی ہیں۔الیکشن کے پر امن انعقاد کے لئے سیکیورٹی اور ٹرانسپورٹ پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شفاف انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گے۔ملاقات میں صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ نے کہا کے الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کرانے کے لیے تمام ضروری تیاری کر لی ہے۔ انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد کے لیئے الیکشن کمشین مکمل طور پر تیار ہے۔ انہونے مزید کہا کے پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے گا۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے مزید کہا کے الیکشن کمیشن انتخابات کے لیئے پر امن ماحول فراہم کرنے کے لیئے کوشاں ہے۔ دوران ملاقات جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر (الیکشنز) سندھ علی اصغر سیال بھی موجود تھے۔

Web Desk

Comments are closed.