پانی چوری کے لئے غیر قانونی چینل ملنے پر پولیس مقدمہ درج کرے گی،ایری گیشن مانیٹرنگ ایپ پر روزانہ 10 بجے ڈیٹا اپ لوڈ ہوگا بھل صفائی کی تکمیل سے تین سے چار لاکھ ایکڑ اراضی کو پانی میسر ہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
15300کنال میل طویل نہروں کی بھل صفائی،چیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹریزآبپاشی،زراعت اورمائنزپر مشتمل کمیٹی قائم پہلے مرحلے میں منگلاڈیم کی نہریں 26دسمبر سے 13جنوری،دوسرے فیز میں تربیلا ڈیم کی نہریں 13جنوری سے 31جنوری تک بند رکھی جائیں گی:بریفنگ جنوری کے پہلے ہفتے سے صوبہ بھر میں بھل صفائی کا باقاعدہ آغاز ہوگا،صوبہ بھر میں LIMSبھل صفائی کی صورتحال کے سٹیلائٹ امیج مہیا کرے گا
لاہور18دسمبر (نمائندہ عسکر):وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پنجاب میں 15300کنال میل طویل نہروں کی بھل صفائی پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔بھل صفائی کاطریقہ کار وضع کرنے کیلئے چیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹریزآبپاشی، زراعت اورمائنزپر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ بھل صفائی کی تکمیل سے تین سے چار لاکھ ایکڑ اراضی کو پانی میسر ہوگا۔ سیکرٹری آبپاشی واصف خورشیدنے دس سال بعد ہونے والی بھل صفائی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے میں منگلاڈیم کی نہریں 26دسمبر سے 13جنوری تک بند ہوں گی۔دوسرے فیز میں تربیلا ڈیم کی نہریں 13جنوری سے 31جنوری تک بند رکھی جائیں گی۔26دسمبر سے پنجاب میں نہروں کی بندش کے بعدتین فیز میں بھل صفائی شروع کی جائے گی۔جنوری کے پہلے ہفتے سے صوبہ بھر میں بھل صفائی کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔صوبہ بھر میں LIMSبھل صفائی کی صورتحال کے سٹیلائٹ امیج مہیا کرے گا۔ایری گیشن مانیٹرنگ ایپ پر روزانہ 10 بجے ڈیٹا اپ لوڈ ہوگا۔بھل صفائی کے دوران پانی چوری کے لئے غیر قانونی چینل ملنے پر پولیس مقدمہ درج کر کے کارروائی کرے گی۔صوبائی وزیر عامر میر، چیئرمین پی اینڈ ڈی،ایڈیشنل آئی جی،سیکرٹری زراعت،سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو،کمشنر اوردیگر حکام بھی موجود تھے۔
Comments are closed.