وزیراعلیٰ محسن نقوی سے گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کی ملاقات، پنجاب بینک اورکو آپریٹو بینک کے امور پر تبادلہ خیال

کسان کو سبسڈی اورآسان قرضے دے کر زیادہ پیداوار کا ہدف حاصل کرنا چاہتے ہیں، چھوٹے کسان پر مالی بوجھ کم سے کم کرنا ضروری ہے،محسن نقوی زراعت اوردیگر شعبوں میں معاشی سرگرمیوں میں بہتری سے عوام مستفید ہوں گے، پنجاب میں چاول کی ایکسپورٹ دو ارب ڈالر سے بڑھ رہی ہے،محسن نقوی وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب میں زراعت اور دیگر شعبوں میں بہتری کیلئے قابل قدر اقدامات کیے، بہتر پیداوار سے معیشت پر مثبت اثرات ہوں گے،گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد

لاہور18دسمبر(نمائندہ عسکر): وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے ملاقات کی۔ملاقات میں معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بینک آف پنجاب اورپنجاب کو آپریٹو بینک کے امور پربھی گفتگوکی گئی۔وزیراعلی محسن نقوی نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسان کو سبسڈی اورآسان قرضے دے کر زیادہ پیداوار کا ہدف حاصل کرنا چاہتے ہیں۔زیادہ پیداوار کیلئے چھوٹے کسان پر مالی بوجھ کم سے کم کرنا ضروری ہے۔زراعت اوردیگر شعبوں میں معاشی سرگرمیوں میں بہتری سے عوام مستفید ہوں گے۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں کاٹن کی ریکارڈ پیداوار سے 2ارب ڈالرکاذرمبادلہ بچے گا۔ پنجاب میں چاول کی ایکسپورٹ دو ارب ڈالر سے بڑھ رہی ہے۔وزیراعلی نے کہا کہ سرمایہ کاروں اورصنعتکاروں کو تمام ممکنہ سہولتیں دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان مثبت اثرات کا حامل ہوگا۔گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب میں زراعت دیگر شعبوں میں بہتری کیلئے قابل قدر اقدامات کیے۔کاٹن،چاول اوردیگر فصلوں کی بہتر پیداوار سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Web Desk

Comments are closed.