اسلام آباد۔18دسمبر (نمائندہ عسکر):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کاشتکاری میں مشکلات کی وجہ سے معاشی ترقی سست روی کا شکار ہے، خوراک کے تحفظ اور اقتصادی ترقی کے لئے ہمیں کسان دوست پالیسیاں متعارف کرانا ہوں گی۔ پیر کو کسانوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ زراعت کا شعبہ ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔زراعت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیے ہمیں کسان دوست پالیسیاں متعارف کرنا ہوں گی۔
خوراک کے تحفظ اور اقتصادی ترقی کے لحاظ سے پاکستان کا مستقبل جدید ، دیرپا اور سائنسی زراعت پر منحصر ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ کاشتکاری میں مشکلات کی وجہ سے معاشی ترقی سست روی کا شکار ہے۔ زرعی پیداوار میں اضافہ ہی ملکی معیشت کی حالت بہتر کر سکتا ہے۔ زرعی ملک ہونے کے باوجود ہم گندم ،چینی اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء خوردونوش درآمد کرنے پر مجبور ہیں۔کسانوں کو جدید سہولیات فراہم کر کے ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔
Comments are closed.