حجاج کی تربیت ناگزیر ہے، حجاج کرام ویڈیو اور تصاویر بنوانے سے گریز کریں،مولانا طاہر اشرفی

پشاور۔ 18 دسمبر (نمائندہ عسکر):وزیر اعظم کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ حجاج کی تربیت ناگزیر ہے، حجاج کرام ویڈیو اور تصاویر بنوانے سے گریز کریں۔ پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ ڈالر کا ریٹ نیچے آنے سے سرکاری حج ایک لاکھ روپے سستا ہوگیا، نجی ٹور آپریٹرز بھی حجاج کرام کو سہولیات فراہم کریں، نگراں حکومت کرپشن سے پاک ہونی چاہیے،۔

دوسری جانب انہوں نے گورنر ہاوس پشاورگورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی سے بھی ملاقات کی اور صوبہ میں امن وامان اور مذہبی ہم آہنگی سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں غزہ میں صیہونی فوج کے مظالم اور فلسطینی عوام کی نسل کشی کی مذمت کی گئی۔

مولانا طاہر اشرفی نے گورنر کو بین المذاہب ہم آہنگی اور مشرق وسطی و اسلامی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے فلاح سے متعلق امور سے بھی آگاہ کیا۔گورنر غلام علی نے کہا کہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر مظالم رکوانے میں عالمی قوتوں کو کردار ادا کرنا چاہئے۔

Web Desk

Comments are closed.