والد یا خاوند جیسے رشتوں سے محروم حج کی خواہشمند خواتین محرم رشتہ دار بھائی، بیٹا، چچا، ماموں، بھانجا وغیرہ سے حلف نامہ پر دستخط کروا سکتی ہیں، وزارت مذہبی امور

اسلام آباد۔18دسمبر (نمائندہ عسکر): وزارت مذہبی امور نے والد یا خاوند جیسے رشتوں سے محروم حج کی خواہشمند خواتین سے کہا ہے کہ وہ اگلے نزدیک ترین محرم رشتہ دار بھائی، بیٹا، چچا، ماموں، بھانجا وغیرہ سے حلف نامہ پر دستخط کروا سکتی ہیں۔

پیر کو وزارت کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزارت مذہبی امور نے ایسی خواتین کے اصرار پر یہ وضاحت جاری کی ہے جو حج پر جانے کی خواہشمند تھیں مگر مجوزہ حلف نامہ میں صرف والدین یا شوہر سے اجازت کا ذکر کیا گیا تھا۔ ان دو محروم رشتوں کے فوت ہونے کی صورت میں پہلے جاری کردہ نوٹیفیکیشن خاموش تھا، لہذا ایسی خواتین کی آسانی کیلئے نیا سرکلر جاری کیا گیا ہے۔

Web Desk

Comments are closed.