اسلام آباد۔18دسمبر (کورٹ رپورٹر): سپریم کورٹ نے حلقہ بندی تبدیل کرنے کا بلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ قائم مقام چیف جسٹس جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے کوئٹہ کی دو صوبائی نشستوں پرحلقہ بندیوں کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد حلقہ بندیوں پر اعتراض نہیں اٹھایا جا سکتا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کی اپیل منظور کر لی۔بلوچستان ہائیکورٹ نے بلوچستان کی 2 صوبائی نشستوں شیرانی اور ژوب میں الیکشن کمیشن کی حلقہ بندی تبدیل کر دی تھی۔ الیکشن کمیشن نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔
Comments are closed.