اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس، جنوبی ایران میں پولیس سٹیشن پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی مذمت

اقوام متحدہ۔18دسمبر (اے پی پی): اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جمعے کو جنوبی ایران کے پولیس سٹیشن پر دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے، واقعے میں 11 ایرانی پولیس اہلکار ہلاک اور 8زخمی ہوئے تھے۔

سلامتی کونسل کے صدر ایکواڈور کے سفیر جوز ڈی لاگاسکا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سلامتی کونسل کے ارکان نے متاثرین کے خاندانوں اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

ارکان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی قابل مذمت کارروائیوں میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔اراکین نے تمام ریاستوں پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں ایرانی حکام کے ساتھ ساتھ دیگر تمام متعلقہ حکام کے ساتھ تعاون کریں ۔

Web Desk

Comments are closed.