اسلام آباد۔18دسمبر (نمائندہ عسکر): نگران وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے کہا ہے کہ ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس (ایچ ای سی) کی نجکاری کا عمل ایک ماہ کے اندر مکمل کیا جائے۔ انہوں نےان خیالات کا اظہار پیر کو نجکاری ڈویژن میں ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس (ایچ ای سی) کی نجکاری پر پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں تمام سٹیک ہولڈرز بشمول آئی ایم ایس انجینئرنگ، مالیاتی مشیر، وزارت صنعت اور بینک آف خیبر کے حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزارت نجکاری کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نگران وفاقی وزیر نے خریدار (آئی ایم ایس انجینئرنگ) کو ہدایت کی کہ وہ رواں ماہ کے آخر تک نجکاری کی تکمیل کے لیے تمام/ضروری کارروائی مکمل کریں۔اس موقع پر فروخت /نجکاری کے معاہدہ کی تکمیل کے روڈ میپ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اسے حتمی شکل دی گئی۔
Comments are closed.