آسٹریلیا اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے شروع ہوگا

میلبورن۔18دسمبر (اے پی پی): آسٹریلیا اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 26 دسمبر سے میلبورن کرکٹ گرائونڈ (ایم سی جی) میلبورن میں شروع ہو گا۔ آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

میزبان کینگروز نے گرین شرٹس کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 360رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں آسٹریلیا کے دورے پر ہے جہاں وہ میزبان آسٹریلوی ٹیم کے خلاف چار روزہ وارم اپ میچ کے علاوہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز شان مسعود کررہے ہیں ۔آسٹریلوی ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈر پیٹ کمنز لیڈ کررہے ہیں۔

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک ایم سی جی ،میلبورن میں کھیلاجائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری 2024 تک سڈنی کرکٹ گرائونڈ، سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

Web Desk

Comments are closed.